Sunday, September 8, 2013

گوجرانوالہ راہوالی ٹریفک حادثہ میں نوجوان کا بازو جسم سے الگ ہو گیا۔



گوجرانوالہ راہوالی ٹریفک حادثہ میں نوجوان کا بازو جسم سے الگ ہو گیا۔ کٹا بازو دیکھ کر لوگوں کا دل منہ کو آنے لگا حا دثہ سے لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا اکثر توبہ استغفار کا ورد کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق راہوالی شوگر مل چوک کے قریب سے گذرتی ہو ئی چنگ چی پر دو شرارتی نوجو ان جن کو رکشہ ڈرائیور بتایا جاتا ہے نے چلتے ہوئے رکشہ کے پیچھے لٹک کر رکشہ کا اگلا ٹائر ہوا میں کھڑا دیا جس سے رکشہ میں بیٹھا مسافر اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہو ئے رکشہ سے نیچے گر گیا ۔جس پر روڑ سے گذرتا ہوا 10 ویلر ٹرک نوجوان کے اوپر چرھ گیا جس پر لوگو ں نے چیخ پکار شروع کر دی تو ڈرائیور نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے زور دار بریک لگا تے ہو ئے گا ڑی کو بیک کر لیا مگر تب تک لڑکے کا بازو جسم سے جدا ہو چکا تھا ۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تبھی امداد کے بعد سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچا دیا جہاں پر لڑکے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چنگ ڈرائیور اور اس کے سا تھیو ں کے خلاف کا روائی کی جا ئے تاکہ آئندہ ایسے جان لیوا حادثا ت سے بچا جا سکے ۔

  

No comments:

Post a Comment